ایران کے حملوں سے ہونے والے امریکی نقصانات کی طویل فہرست سامنے آگئی

پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران خطے میں امریکی بیسز پر شدید حملے کیے ہیں، جس کے باعث بھاری نقصان ہوا ہے

فوٹو: فائل

پاسداران انقلاب نے امریکا پر ایرانی حملوں کی تفصیلات جاری کردی ہے، جس میں امریکی نقصانات کی طویل فہرست شامل ہے۔

خبرایجنسی اہل البیت (اے بی این اے) 24کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے بیان میں کہا کہ ایرانی فورسز نے 15 روزہ جنگ کے دوران امریکا کے 11 لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرز تباہ کردیے جو خطے میں موجود امریکی بیسز میں کھڑے تھے۔

بریگیڈیئرجنرل حسین محبی نے بتایا کہ خطے میں ایرانی فورسز کے حملوں کے نتیجے میں امریکا کو پہنچنے والا نقصان بہت زیادہ ہے اور شدید حملے کیے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان کی جانب سے امریکی نقصانات کی جاری کی گئی فہرست کے مطابق ریڈار اور فضائی دفاعی نقصانات میں 7 کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، 3 سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹمز، 6 پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس ریڈار شامل ہے، پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس ریڈار سسٹم کمزور ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ایرانی میزائل اور ڈرونز بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے اہداف پر پہنچ رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق 3  فضائی اور بحری سرویلنس اور کنٹرول ریڈارز، 8  ارلی وارننگ اور نگرانی کے ریڈار سسٹمز، 7 فضائی میزائل دفاعی ریڈارز، 3 ای پی ایس ریڈار سسٹمز،  دو ای پی ایس117  ریڈار سسٹمز، 5 طویل فاصلے تک کام کرنے والے ریڈارز، 2  فضائی دفاعی ریڈارز، ایک  ٹیکٹیکل ریڈار کمپلیکس تباہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ معاونت اور لاجسٹک اثاثوں6  لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی دیکھ بھال اور مرمت کے مراکز، 3 معاونت اور لاجسٹک مراکز، 12 ایندھن ذخیرہ کرنے کے ٹینک، 17 ہتھیاروں کی معاونت کے ڈپو اور بحری و فضائی اسپیئر پارٹس کے ذخیرہ مراکز، 6 میزائل ذخیرہ کرنے کے بنکر تباہ ہونے والے امریکی اثاثوں میں شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ آپریشنل انفرا اسٹرکچر کو بھی بڑی حد تک تباہ کیا گیا، جس میں Q-9  ڈرونز کے 6 ہینگرز، ایف-15 لڑاکا طیاروں کا ایک ہینگر، ایک ڈرون ہینگر جہاں 8 بالکل نئے ڈرون موجود تھے، 2 کمانڈ سینٹرز، ایک طیارہ بردار بحری جہاز کے لیے ایندھن بھرنے کا پلیٹ فارم، ایک پی-8 طیارے کا ہینگر، ہیمارز میزائل لانچ کرنے کے 4 پلیٹ فارم، لڑاکا طیاروں کے 5 ہینگرز، 4  پیٹریاٹ فضائی دفاعی کمپلیکس، 6 میزائل لانچ پلیٹ فارم، ایک ایندھن پمپنگ اسٹیشن، دو سگنل مواصلاتی مراکز، ایک انٹیلی جنس ڈیٹا سینٹر، ایک مصنوعی ذہانت(اے آئی) کا مرکز اور ایمیزون سے منسلک ڈیٹا پراسیسنگ کی سہولت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اسی طرح امریکی بغیر پائلٹ بحری جہازوں (USVs) کا ایک ڈپو، ایک ایندھن کی سہولت، لڑاکا طیاروں کے 4 حفاظتی شیلٹرز، طیاروں کے لیے 6 ٹیکسی ویز اور پارکنگ ریمپس بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان کے مطابق فضائی آپریشنز میں زمین پر تباہ کیے گئے11 لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرز، 17  جاسوسی اور آپریشنل ڈرونز جن میں سے 8 مبینہ طور پر بالکل نئے تھے، مضبوط حفاظتی شیلٹر میں موجود ایک ایف-15 لڑاکا طیارہ، ایک پی-8 بحری نگرانی کا طیارہ، ایک سی-17 ٹرانسپورٹ طیارہ، 8 فضائی ایندھن بھرنے والے ٹینکرز ، 4  بھاری ہیلی کاپٹرز، 6  ذخیرہ شدہ میزائل تباہ کردیے گئے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا کہ امریکا کو خطے میں موجود اپنے بیسز میں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story