کراچی، نارتھ ناظم آباد پولیس کا ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
ملزم کے قبضے سے ایک پستول، چھینے گئے تین موبائل فونز اور نقدی برآمد
فوٹو: فائل
کراچی:
شہر قائد میں نارتھ ناظم آباد پولیس نے بلاک بی ریلوے پھاٹک کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
چھیپا حکام کے مطابق پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑا گیا جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول، چھینے گئے تین موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔