ظہران ممدانی یہودیوں کیخلاف نفرت کو ہوا دیتے ہیں، نیتن یاہو کا الزام
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کی دھکی واپس لیے جانے کے بعد بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ وہ نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہران ممدانی نے گزشتہ ہفتے بنجمن نیتن یاہو کر گرفتار کرنے کی دھمکی کو واپس لے لیا، یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ ان کے پاس بین الاقوامی فوجداری عدالت کے جاری کردہ وارنٹ پر نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کی قانونی طاقت نہیں ہے۔
نیتن یاہو نے فاکس نیوز کو کہا کہ نیویارک کے میئر نفرت کو ہوا دیتے ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ممدانی کو نیویارک کے تمام باشندوں، یہودیوں، عیسائیوں، مسلمانوں سب کا میئر ہونا چاہیے لیکن وہ ایک گروپ کو دوسرے کے خلاف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
علاوہ ازیں نیتن یاہو نے جمعرات کے روز نیویارک میں چاقو کے حملے کا حوالہ دیا جس میں ایک مشتبہ شخص نے ایک یہودی آدمی پر چاقو سے وار کیا تھا۔