اُردن کا دو ڈرونز کو مار گرانے کا دعویٰ

کویت اور بحرین پر ایرانی حملوں کی پورے مشرق وسطیٰ سے شدید مذمت کی گئی

اردن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے 2 ڈرون مار گرائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اردن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ ملک پر حملہ آور دو ڈرونز کو کامیابی سے روک دیا گیا ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈرونز کو روکنے کی کارروائی میں کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا تاہم فوج نے یہ واضح نہیں کیا کہ ڈرون کس نے چلائے۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اس نے پچھلے دو ہفتوں کے دوران اردن میں امریکی اڈوں کو بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں سے بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔

علاوہ ازیں کویت اور بحرین پر ایرانی حملوں کی پورے مشرق وسطیٰ سے شدید مذمت کی گئی۔

Load Next Story