سونے کی قیمت پھر بڑھنے لگی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 093ڈالر کی سطح پر آگئی

کراچی:

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 093ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 4ہزار روپے کے اضافے سے 4لاکھ 31ہزار 736روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 430روپے بڑھکر 3لاکھ 70ہزار 144روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 100روپے کے اضافے سے 6ہزار 397روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 86روپے کے اضافے سے 5ہزار 484روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ

Load Next Story