آئی فون 18 کی ریلیز سے متعلق ایپل کا بڑا فیصلہ!

یہ فیصلہ سپلائی چین کے مسائل کی وجہ سے نہیں بلکہ ایپل کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اسٹینڈرڈ آئی فون 18 کی ریلیز 2027 میں مارچ اور جون کے درمیان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایپل نے اسٹینڈرڈ آئی فون 18 کی لانچ آئندہ برس مارچ تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ستمبر 2026 میں صرف آئی فون 18 پرو، آئی فون 18 پرو میکس اور کمپنی کا پہلا فولڈیبل آئی فون متعارف کرایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ تاخیر سپلائی چین کے مسائل کی وجہ سے نہیں بلکہ ایپل کی منصوبہ بندی کا حصہ ہے۔

معروف سپلائی چین تجزیہ کار منگ چی کوؤ کے مطابق آئی فون 18 اور آئی فون 18 ای مارچ 2027 میں پیش کیے جا سکتے ہیں جن میں 9 جی بی ریم ہوگی جبکہ پرو ماڈلز میں 12 جی بی ریم متوقع ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ آئی فون 18 پرو سیریز کی قیمتوں میں 200 ڈالر تک اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ ایپل کا پہلا فولڈیبل آئی فون 2000 ڈالر سے زائد قیمت کے ساتھ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اگر یہ اطلاعات درست ثابت ہوئیں تو ستمبر 2026 میں اپ گریڈ کرنے والے صارفین کے لیے نسبتاً کم قیمت والا نیا آئی فون دستیاب نہیں ہوگا کیونکہ معیاری اور بجٹ ماڈلز کی فروخت 2027 تک مؤخر کر دی جائے گی۔

Load Next Story