ڈیزل مزید مہنگا، پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کی معمولی کمی

پیٹرول کی نئی قیمت 334 روپے 18 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 386 روپے 83 پیسے پر پہنچ گئی

فوٹو فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

وزرات پیٹرولیم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 28 جولائی کیلیے ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 37 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 383 روپے 46 پیسے سے بڑھ کر 386 روپے 83 پیسے پر پہنچ گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد قیمت 335 روپے 18 پیسے سے کم ہوکر 334 روپے 18 پیسے پر پہنچ گئی۔

اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے 28 جولائی کیلیے ہوگا۔

 

 

متعلقہ

Load Next Story