کالعدم ایکشن کمیٹی کے غیر مسلح ہونے کے دعوے آشکار، گرفتار کارندے کے ہوشربا انکشافات

ویڈیو میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسند عناصر متعدد ہتھیاروں کے ساتھ واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں

کالعدم ایکشن کمیٹی کے غیر مسلح ہونے کے دعوے آشکار ہوگئے جب کہ  گرفتار کارندے کے ہوشربا انکشافات کیے۔

ویڈیو میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسند عناصر متعدد ہتھیاروں کے ساتھ واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں، علاقے میں انتشار پھیلانے کیلئے کالعدم تنظیم کے مسلح شر پسند عناصر کشمیری عوام سمیت سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے میں ملوث ہیں۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے *سپاہی علی عباس* کو  ہسپتال منتقل کر دیا  گیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کے دوران کالعدم ایکشن کمیٹی کے *مسلح کارندے زوہیب خالد کو گرفتار کرلیا۔

 
کالعدم ایکشن کمیٹی کے سرغنہ کیجانب سے بد امنی پھیلانے کیلئے کارندوں کو *جدید امریکی ساختہ ایم فور رائفلیں  فراہم کیے جانے کا انکشاف کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں گرفتار شرپسند کے قبضے سے بھی امریکی ساختہ رائفل برآمد کر لی گئی۔

گرفتار کارندے زوہیب خالد کا کہنا تھا  کہ  کالعدم ایکشن کمیٹی کیجانب سے رینجر / پولیس کے ایک جوان کو مارنے پر *ایک کروڑ روپے* انعامی رقم مختص ہے، گرفتار کارندے کے انکشافات اور ویڈیو شواہد نے کالعدم ایکشن کمیٹی کےغیر مسلح ہونے کے نام نہاد دعوؤں کا پول کھول دیا۔

Load Next Story