کیا بادشاہ اور ایشا رِکھی کی شادی خطرے میں ہے؟ اہلیہ کی پراسرار پوسٹ نے سوال اٹھا دیے
بھارتی ریپر بادشاہ کی اہلیہ ایشا رِکھی کی ایک پراسرار سوشل میڈیا پوسٹ نے دونوں کے تعلق کے حوالے سے نئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔
ایشا رِکھی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’’کچھ لڑائیاں ایسے زخم چھوڑ جاتی ہیں جو دکھائی نہیں دیتے، میں طویل عرصے تک خوف کی وجہ سے خاموش رہی اور مجھے لگتا تھا کہ خاموش رہنا ہی سب سے محفوظ راستہ ہے۔‘‘
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’’خاموشی کبھی رضامندی نہیں تھی، یہ بقا تھی، اب میں خوف کے بجائے حوصلے کا انتخاب کر رہی ہوں۔‘‘
ایشا نے اپنے پیغام میں کسی شخص کا نام نہیں لیا اور نہ ہی یہ واضح کیا کہ وہ کس واقعے یا صورتحال کا ذکر کر رہی ہیں۔ البتہ، انہوں نے یہ ضرور کہا کہ وہ ابھی پوری کہانی بیان کرنے کے لیے تیار نہیں، لیکن اب یہ دکھاوا نہیں کریں گی کہ ’’سب کچھ ٹھیک ہے‘‘۔
بعد ازاں ایشا نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے دوران خود کو شادی شدہ قرار دیتے ہوئے بادشاہ کو ’’پتی دیو‘‘ قرار دیا تھا۔
اب ایشا کی حالیہ پوسٹ میں خوف، خاموشی اور شوہر کے مبینہ اثر و رسوخ کا ذکر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ آیا ان کا اشارہ بادشاہ کی جانب ہے یا نہیں۔