قصور میں لرزہ خیز واردات: محبوبہ نے آشنا کو گھر بلا کر بلیڈ سے اس کا نازک عضو کاٹ دیا

چونگی امر سدھو لاہور کے رہائشی 36 سالہ شاہد کے آسیہ بی بی کے ساتھ گزشتہ ڈیڑھ سال سے مبینہ ناجائز تعلقات تھے

پنجاب کے ضلع قصور کی گلبرگ کالونی میں مبینہ طور پر محبوبہ نے آشنا کو گھر بلا کر بلیڈ سے اس کا عضوِ تناسل کاٹ دیا۔

پولیس کے مطابق چونگی امر سدھو لاہور کے رہائشی 36 سالہ شاہد کے آسیہ بی بی کے ساتھ گزشتہ ڈیڑھ سال سے مبینہ ناجائز تعلقات تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات آسیہ بی بی نے شاہد کو اپنے گھر بلایا، جہاں دونوں کے درمیان اچانک جھگڑا ہوگیا۔ اسی دوران آسیہ بی بی نے مبینہ طور پر بلیڈ سے شاہد کا عضوِ تناسل کاٹ دیا، جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد آسیہ بی بی کا خاوند اسلم بھی گھر پہنچ گیا، جس کے بعد دونوں میاں بیوی نے شاہد کو مزید تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔

زخمی شاہد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بلھے شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ صدر قصور پولیس موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر چکی ہے۔

Load Next Story