نادیہ خان کی طلاق کی افواہیں، شوہر کے ساتھ نئی تصویر نے حقیقت واضح کر دی
پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جہاں ان کی شوہر فیصل راؤ سے طلاق کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
حالیہ عرصے میں نادیہ کی جانب سے خاندانی زندگی سے متعلق کم پوسٹس شیئر کیے جانے پر بعض یوٹیوبرز نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ اور ان کے شوہر فیصل راؤ کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔
یوٹیوبر مہرین سبطین سمیت بعض دیگر افراد نے بھی دونوں کی مبینہ طلاق سے متعلق دعوے کیے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں تیز ہو گئیں۔
تاہم نادیہ خان نے ان خبروں پر براہِ راست کوئی بیان جاری نہیں کیا مگر انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شوہر فیصل راؤ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی۔
نادیہ خان گزشتہ کچھ عرصے سے فیملی وی لاگنگ سے بھی دور ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات، خصوصاً ’کیا ڈرامہ ہے‘ اور ’رائز اینڈ شائن‘ پر توجہ دے رہی ہیں۔
یاد رہے کہ نادیہ خان نے جنوری 2021 میں ریٹائرڈ پاک فضائیہ افسر فیصل راؤ سے دوسری شادی کی تھی۔ دونوں کی شادی شدہ زندگی بظاہر خوشگوار رہی ہے، تاہم نادیہ اپنی نجی زندگی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتیں۔