پاکستان کے اے آئی ڈیٹا والٹ میں جدید کولنگ نظام کے کام کا آغاز

کولنگ نظام کی تنصیب کے بعد ڈیٹا والٹ مصنوعی ذہانت  چپس کی تنصیب کی جائے گی

ڈیٹا والٹ نے امریکی ماہرین کی مدد سے اے آئی کی جدید چیپس کے لئے  لیکوڈ کولنگ نظام کی تنصیب پر کام کا آغاز کردیا ہے۔

پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا اسٹوریج اور پروسیسنگ کی سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لئے جدید الیکٹرانک چیپس کی تنصیب پر کام کا آغاز کردیا ہے۔ اس مقصد کے لئے ڈیٹا والٹ نے سپر مائیکرو کمپیوٹر کمپنی کے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

امریکی ماہرین کی ٹیم  نے کراچی میں ڈیٹا والٹ کا دورہِ کرکے اور موجودہ کولنگ کے نظام کو لیکوڈ بیس کرنے کا جائزہ لیا تاکہ جدید الیکٹرانک چیپس کی تنصیب کو ممکن بنایا جاسکے۔

امریکی ماہرین جلد اس حوالے سے ایک جائزہ رپورٹ ڈیٹا والٹ کو فراہم کریں گے۔ مصنوعی ذہانت  کے لیے استعمال ہونے والی نئی جنریشن الیکٹرانک چیپس کے لئے خصوصی طور پر لیکوڈ بیس کولنگ نظام استعمال کیا جاتا ہے جو زیادہ ٹھنڈک فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت بھی کرتا ہے۔

اس نئے کولنگ نظام کی تنصیب کے بعد ڈیٹا والٹ مصنوعی ذہانت  چپس کی تنصیب کی جائے گی جس سے ملک کا حساس ترین ڈیٹا ملک کے اندر محفوظ اور پروسیس ہوسکے گا۔

واضح رہے کہ ڈیٹا والٹ پاکستان ملک کا پہلا اے ائی کے لیے تیار خود مختار ڈیٹا سینٹر ہے جو ملک کے اندر مصنوعی ذہانت کے انفراسٹرکچر کو توانائی فراہم کررہا ہے اور حکومت کے مصنوعات ذہانت کے ذریعے 1ارب ڈالر زرمبادلہ کمانے کے ایجنڈے پر عملدرآمد کررہا ہے۔

Load Next Story