آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر وزیراعظم کی مبارکباد

سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جو جمہوری عمل کے کامیاب انعقاد کی نشانی ہے، شہباز شریف

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر لیجسلیٹو اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی ٹیم نے آزاد جموں و کشمیر میں انتہائی کامیاب انتخابی مہم چلائی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں سیاسی جماعتوں نے بھرپور حصہ لیا جو جمہوری عمل کے کامیاب انعقاد کی نشانی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام اگلے مرحلے میں بھی اسی جوش و خروش سے حصہ لے کر جمہوری عمل کو کامیاب بنائیں۔

Load Next Story