پاکستانی پیسرز نے 31 سال بعد منفرد کارنامہ انجام دے دیا
پاکستان کے فاسٹ بولرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 31 سال بعد منفرد کارنامہ انجام دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اس میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولرز نے ویسٹ انڈیز کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر تمام 20 وکٹیں اپنے نام کیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے تقریباً تین دہائیوں بعد پہلی بار ممکن ہوا۔
اس سے قبل 1995 میں ہرارے میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میں پاکستانی پیسرز نے تمام 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Mohammad Abbas picked up his seventh five-wicket haul in Tests on Day 4 of the first Test against West Indies 🙌
It also marked the first time since the Harare Test against Zimbabwe in 1995 that Pakistan's pacers accounted for all 20 wickets in a men's Test 😮 pic.twitter.com/SNxMLwGztK— Cricinfo (@cricinfo) July 29, 2026
صرف یہی نہیں بلکہ یہ ویسٹ انڈیز میں کھیلا گیا پہلا ایسا ٹیسٹ میچ تھا جس میں تمام 40 وکٹیں فاسٹ بولرز نے حاصل کیں۔
اس سے قبل 2025 میں ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے مابین کنگسٹین ٹیسٹ میں فاسٹ بولرز نے 39 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
The previous record in the West Indies came in the 2025 Kingston Test between West Indies and Australia, when pacers claimed 39 wickets
— Cricinfo (@cricinfo) July 29, 2026
The first Test between West Indies and Pakistan has now gone one better, with all 40 wickets falling to pace 📈 pic.twitter.com/38kkL1VsI6