جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی بریک فیل ہونے سے پٹڑی سے اتر گئی
ریلوے حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہے
ٹھٹھہ:
جنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پر کوئلے سے بھری یوسف والا کول ٹرین بریک فیل ہونے سے پٹڑی سے اتر گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرائیور کی حاضر دماغی سے دوسری مال گاڑی سے ممکنہ تصادم بھی ٹل گیا، متعدد ویگن پٹڑی سے اتر گئی تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔