راولپنڈی: سوات ایکسپریس وے پر مسافر کوسٹر حادثے کا شکار، 22 افراد زخمی
موٹر وے ایم ون لنک روڈ سری نگر ہائی وے اسلام آباد کے پرانے ٹول پلازہ کے قریب روڈ ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جب کہ سوات موٹر وے پر بھی کوسٹر حادثے کا شکار 22 افراد زخمی ہوگئے۔
موٹر وے ایم ون لنک روڈ کمشیر ہائی وے پر پھسلن کے باعث دودھ سپلائی کرنے والی گاڑی سڑک سے اتر کر الٹ گئی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور موٹر وے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
حادثے میں 25 سالہ محمد عریش سر پر گہری چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جبکہ سکندر اور شہباز وغیرہ دو سوار زخمی ہوئے جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب سوات ایکسپریس وے پر چکدرہ کے قریب مسافر کوسٹر حادثے کا شکار ہوگئی حادثے میں 22 افراد زخمی ہوئے ریسکیو اور امدادی اداروں سمیت موٹروے پولیس نے فوری ریسکیو اور طبی امداد فراہم کی۔
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے مزید علاج کے لیے بٹ خیلہ ہسپتال اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کوسٹر کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا کوسٹر مدین سے پشاور جا رہی تھی۔