قیامت کب آئی تھی؟ شرجیل میمن نے مریم نواز کو بتا دیا
سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بتا دیا کہ قیامت کب آئی تھی۔
سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ آپ نہیں فارم 47 کا نشہ بول رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیامت 2024 میں آگئی تھی۔ 2024 میں خیرات کے مینڈیٹ بٹ رہے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ قیامت کتنے بجے ہے؟۔
یہ خبر بھی پڑھیں: قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز کا سوال
ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پیپلز پارٹی جو دھاندلی کی باریک واردات کی ماسٹر ہے، دھاندلی کا رونا رو رہی ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ قیامت کتنے بجے ہے؟ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا کہ آپ کے پاس کارکردگی ہوتی، گورننس ہوتی، عوام کے لیے ایجنڈا ہوتا تو دوسروں پر حملوں میں وقت ضائع نہ کرتے۔
دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’اچھا واقعی! تبھی سندھ بٹا تھا چوتھی مرتبہ بلیک میل کرکے ہیں نا؟ ۔ تب قیامت نہیں آئی جب گھر کی سیٹ کے لیے مخالف امیدوار غائب کیے؟۔
یہ آپ نہیں فارم ۴۷ کا نشا بول رہا ہے۔ قیامت ۲۰۲۴ میں آ گئی تھی ، جب خیرات مین منڈیٹ بٹ رہے تہے۔ https://t.co/8wvMsxtyLc
— Sharjeel Inam Memon (@sharjeelinam) July 29, 2026
انہوں نے کہا کہ جب سندھ میں بلدیاتی انتخابات چوری کیے۔ ہمیشہ ’قومی مفاد‘ میں بلیک میلنگ سے 18 سال سے سندھ پہ قبضہ کرکے بیٹھے ہیں۔ وڈے انقلابی،جعلی جمہوری۔