بابر اعظم کو اسٹرائیک سے ہٹانے کیلیے ویسٹ انڈیز کی اوچھی حرکت، ویڈیو وائرل
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران ایک غیر معمولی حکمت عملی اپنائی جس پر کرکٹ حلقوں میں بحث چھڑ گئی۔
اوور کی آخری گیند پر بابر اعظم نے شاٹ کھیلا اور سنگل بنانا چاہا تو ویسٹ انڈین فیلڈر شمار جوزف نے گیند کو پکڑنے کے بجائے اسے باؤنڈری کی جانب بڑھنے دیا۔
شمار جوزف نے گیند کے باؤنڈری لائن سے ٹکرانے کا انتظار کیا اور اس مقصد سے تین اضافی رنز دے دیے تاکہ بابر اعظم کو اسٹرائیک سے دور رکھا جا سکے اور وہ زیادہ گیندوں کا سامنا نہ کر سکیں۔
This is pathetic strategy from West Indies as they given 4 runs to keep Babar Azam off the strike.
— Utkarsh Raj (@Utkarsh51801165) July 29, 2026
Babar Azam was playing very good yesterday.#babar #Babarazam #azam #pakvswi #PAKVSWI #WIVSPAK
Pakistan cricket #pakistancricket pic.twitter.com/CJoaHQN4I8
واضح رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ روز پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور وہ اچھی فارم میں دکھائی دے رہے تھے جس کے باعث ویسٹ انڈیز نے ان کے اثر کو محدود کرنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کیا۔
کرکٹ حلقوں کی جانب سے اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم پر شدید تنقید کی جارہی ہے اور اسے کھیل کی روح کے منافی عمل قرار دیا جا رہا ہے۔
تاہم بعض شائقین نے اسے ٹیسٹ کرکٹ میں حالات کے مطابق ایک جائز حکمت عملی بھی قرار دیا ہے۔