برطانیہ: ایک منٹ میں زیادہ فِش اسٹکس کھانے کا ریکارڈ

32 سالہ نیتھن ڈیوس نے ایک منٹ میں 15 فِش فنگرز (فش اسٹکس) کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ نیتھن ڈیوس نے ایک منٹ میں 15 فِش فنگرز (فش اسٹکس) کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

نیتھن ڈیوس نے حال ہی میں ٹی وی گیم شو دی 1% کلب میں 130 ہزار ڈالر سے زائد کی انعامی رقم جیتی تھی۔ شو کے میزبان لی میک سے گفتگو میں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا اگلا ہدف گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے نیتھن نے کہا کہ انہیں لگا کہ فش فنگرز کھانے کا ریکارڈ ان کے لیے قابلِ حصول ہے کیونکہ وہ پہلے بھی غیر روایتی انداز کے کھانے سے متعلق ریکارڈز آزما چکے ہیں۔

ریکارڈ بنانے کے بعد نیتھن نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ورلڈ ریکارڈ بنانا یقیناً فخر کی بات ہے لیکن یہ کچھ عجیب بھی ہے کہ یہ ریکارڈ فش فنگرز سے متعلق ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اگر میں انہیں تھوڑا زیادہ ٹھنڈا ہونے دیتا تو شاید اس سے بھی زیادہ کھا سکتے تھے۔ تاہم، وہ ریکارڈ بنانے پر خوش ہیں۔

Load Next Story