پاکستان کے ثاقب اور جواد گاما ایشین ایم ایم اے  چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

چیمپئن شپ 2026 میں 15 ممالک کے 2 سو کے لگ بھگ  ایتھلیٹس شریک ہیں

پاکستان کے مکسڈ مارشل آرٹس ایتھلیٹس محمد ثاقب اور محمد جواد نے ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری  گاما ایشین ایم ایم اے چیمپئن شپ میں  اپنی اپنی کیٹیگریز کے فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستانی ایتھلیٹس نے قازقستان اور کرغزستان کے مضبوط حریفوں کو شکست دی،محمد ثاقب کا  انڈر-18 کیٹیگری کے فائنل میں قازقستان اور محمد جواد  کا انڈر-16 کیٹیگری کے فائنل میں قازقستان کے حریف سے مقابلہ ہوگا۔

چیمپئن شپ 2026 میں 15 ممالک کے 2 سو کے لگ بھگ  ایتھلیٹس شریک ہیں۔

Load Next Story