واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نیا فیچر، آزمائش جاری

یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ کے واٹس ایپ بِیٹا ورژن 2.26.30.2 استعمال کرنے والے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے

انسٹنٹ میسجنگ واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک نیا ہوم اسکرین ویجیٹ متعارف کرانا شروع کر دیا ہے، جس کی مدد سے صارفین کسی مخصوص چیٹ کو کھولے بغیر براہِ راست وائس میسج ریکارڈ کرکے بھیج سکیں گے۔

یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ کے واٹس ایپ بِیٹا ورژن 2.26.30.2 استعمال کرنے والے کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق نیا ویجیٹ اینڈرائیڈ ہوم اسکرین پر ایک شارٹ کٹ فراہم کرتا ہے۔ ویجیٹ پر ٹیپ کرتے ہی ایک علیحدہ ریکارڈنگ انٹرفیس کھل جاتا ہے، جہاں صارف وائس نوٹ ریکارڈ، پاز، ریزیوم، ڈِس کارڈ یا کنفرم کر سکتا ہے۔

ریکارڈنگ مکمل ہونے کے بعد واٹس ایپ ایک کانٹیکٹ منتخب کرنے کی اسکرین کھولتا ہے جہاں صارف ایک یا ایک سے زائد افراد کا انتخاب کر سکتا ہے۔ اس طرح ایک ہی وائس میسج بیک وقت متعدد کانٹیکٹس کو بھیجنا ممکن ہوگا، بغیر اسے الگ الگ فارورڈ کیے۔

اس نئے فیچر کا مقصد وائس میسج بھیجنے کے عمل کو مزید تیز، آسان اور سہل بنانا ہے۔

تاہم، فی الحال یہ سہولت محدود تعداد میں بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے اور آئندہ اپ ڈیٹس میں اسے مزید صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

Load Next Story