پی سی بی کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت نئے کھلاڑیوں کی تلاش کیلیے کرکٹ ٹرائلز کا انعقاد
اس پروگرام کا مقصد باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو تلاش کرکے انہیں قومی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکولز کے تحت ملک بھر میں نوجوان کرکٹرز کے ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری تصاویر میں سوات، ملتان، لسبیلہ، مظفرگڑھ اور ڈیرہ مراد جمالی میں ہونے والے ٹرائلز کی جھلکیاں شیئر کی گئی ہیں جہاں بڑی تعداد میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
پی سی بی کا مقصد ملک کے مختلف علاقوں سے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو تلاش کرکے انہیں قومی سطح پر آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ مستقبل کے اسٹار کھلاڑی تیار کیے جا سکیں۔