فرانس میں 2 بچوں کے لاپتہ باپ کی باقیات 25 سال بعد دریافت

ہیدر کومنز نے دعویٰ کیا تھا کہ انتھونی گھر چھوڑ کر چلے گئے

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے دو بچوں کے والد انتھونی رکارڈ کی باقیات تقریباً 25 سال بعد فرانس کے علاقے برٹنی میں ان کے سابق گھر کے کنویں سے برآمد ہوئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی حکام نے ڈی این اے ٹیسٹ اور ایک جدید آلے کی مدد سے باقیات کی شناخت کی۔ 

پولیس نے اس کیس میں ان کی گرل فرینڈ ہیدر کومنز کو مشتبہ قتل کے الزام میں باضابطہ تفتیش کے تحت حراست میں لے لیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق وہ اس وقت تک زیرِ حراست رہیں گی جب تک تحقیقات جاری ہیں۔ 

انتھونی رکارڈ 2001 میں اپنے دو بچوں سمیت اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ اُس کے گھر منتقل ہوئے تھے لیکن کچھ ہی عرصے بعد لاپتا ہو گئے۔ اس وقت ان کی بیٹی نے ان کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی جبکہ ہیدر کومنز نے دعویٰ کیا تھا کہ انتھونی گھر چھوڑ کر چلے گئے۔ 

حالیہ تحقیقات کے دوران پولیس کو کنویں سے انسانی ڈھانچہ ملا جس کے بعد فرانزک تجزیے سے معلوم ہوا کہ وہ انتھونی رکارڈ کی باقیات ہیں۔ حکام اب ان کی موت کے حالات کا مزید جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔ 

Load Next Story