فرانس میں کارڈبورڈ کے ڈبوں سے 5 بچوں کے لاشیں برآمد، جوڑا گرفتار

انہیں پلاسٹک کے تھیلوں میں رکھ کر کارڈبورڈ کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا

فرانس کے شہر اورنج میں پولیس نے ایک گھر سے کارڈبورڈ کے ڈبوں میں پانچ نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد ایک جوڑے کو حراست میں لے لیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق خاتون نے حال ہی میں ایک صحت مند بچے کو جنم دیا تھ۔ ڈبے میں رکھی لاشیں گلنے سڑنے کے مرحلے میں تھیں اور انہیں پلاسٹک کے تھیلوں میں رکھ کر کارڈبورڈ کے ڈبوں میں چھپایا گیا تھا۔

خاتون جس کی عمر 32 سال بتائی گئی ہے اور اس کے شوہر دونوں کو تفتیش کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

فرانسیسی استغاثہ اس معاملے کو 15 سال سے کم عمر بچوں کے مبینہ قتل کے طور پر دیکھ رہی ہے جبکہ فرانزک معائنے سے بچوں کی موت کی وجوہات اور وقت کا تعین کیا جا رہا ہے۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ جوڑے کے دیگر بچوں کو بچوں کے تحفظ کے اداروں کی نگرانی میں دے دیا گیا ہے جبکہ حال ہی میں پیدا ہونے والا نومولود بچے کے مستقبل کا فیصلہ متعلقہ عدالت کرے گی۔

تفتیش ابھی جاری ہے۔ پولیس نے مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

Load Next Story