عمران خان کی بہنیں انسداد دہشتگردی عدالت سے اشتہاری قرار

پولیس نے اشتہاری کی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بہنوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں  عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اشتہاری قرار دے دیا ۔

عدالت کی جانب سے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے  جب کہ عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔

قبل ازیں پولیس نے آج اشتہاری کی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی، جس پر عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دیا۔

کیس کی سماعت انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے  کی جب کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

Load Next Story