ڈیرہ اسماعیل خان میں بی ڈی ایس کا کمرہ بارودی مواد سے تباہ، باجوڑ میں پرائمری اسکول اڑا دیا گیا
دونوں دھماکو میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
ڈیرہ اسماعیل خان میں بی ڈی ایس کا کمرہ بارودی مواد سے گر گیا جب کہ باجوڑ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کو اڑادیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بی ڈی ایس لے کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک دھماکہ ہوا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری جانب باجوڑ کے علاقے تحصیل ماموند لوئی خرکی واڑہ ماموند میں گورنمنٹ پرائمری اسکول کو اڑا دیا گیا، پولیس زرائع نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے بارودی مواد سے اسکول کو اڑایا، عمارت کو نقصان ہوا جب کہ جانی نقصان نہیں ہوا۔