لاہور؛ گھر کی دہلیز پر کھڑی خاتون کے ساتھ فحش حرکت، ویڈیو کی مدد سے ملزم گرفتار

ملزم تیز رفتاری کی وجہ سے پل سے گر گیا اور زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ایس پی سٹی

لاہور:

شاد باغ میں گھر کی دہلیز پر کھڑی خاتون کے ساتھ فحش حرکت کرنے والا ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزم کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی گئی، جس میں ملزم کو نازیبا حرکت کر کے فرار ہوتے دیکھا گیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے، ملزم پولیس کو دیکھ کر موٹر سائیکل پر بھاگ گیا۔

ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم عثمان مسیح کے بازو پر چوٹ آئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔

Load Next Story