چھٹیوں کے مزے ختم، اسکولوں کے کھُلنے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

سرکاری و نجی اسکولوں میں چھ روزہ ورکنگ ویک بحال کر دیا گیا ہے

یکم اگست سے سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولز کھلنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات کے اختتام پر یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کا  نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ 

سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں یکم اگست سے چھ روزہ ورکنگ ویک بحال کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں نوٹیفکیشن میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پیر سے ہفتہ تک باقاعدہ کلاسز ہوں گی۔

Load Next Story