پاسداران انقلاب کا اردن میں متعدد امریکی ایف-35 جنگی طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

خلیج تعاون کونسل نے ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کویت اور اردن کو خودمختاری دفاع کیلئے تعاون کا یقین دلایا

فوٹو: غیرملکی میڈیا

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن میں امریکی فوجی بیس پر کیے گئے حملے میں متعدد ایف-35 جنگی طیارے تباہ ہوئے اور کویت میں امریکی فوجی کاپٹرز بھی نشانہ بنے ہیں۔

ایرانی خبرایجنسی فارس نے رپورٹ میں بتایا کہ پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اردن کے ال ازرق ایئربیس پر حملے میں 3 ایف-35 اسٹیلتھ جنگی طیارے تباہ کردیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاسداران انقلاب کے ایرواسپیس فورس کے فائٹرز نے ال ارزق ایئربیس پر ڈیولپمنٹ ریمپ اور مینٹیننس ہینگر پر موجود امریکی ایف -35 جنگی طیاروں پر حملہ کیا اور کئی بیلسٹک میزائل داغے گئے، جس کے نتیجے میں3 ایف-35 جنگی طیارے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

مزید دعویٰ کیا گیا کہ اس حملے میں بیس پر موجود دیگر تین ایف-35 جنگی طیاروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

پاسداران انقلاب نے ایک اور بیان میں دعویٰ کیا کہ کویت کے علی ال سلیم ایئربیس پر حملے میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹرز کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ آج صبح آپریشن نصر 2 کے تسلسل اور جارح امریکی حملہ آور کو سبق سکھانے کے لیے امریکی علی ال سلیم ایئربیس پر حملہ کیا گیا، جس میں دو ڈرون ہینگرز اور ایک ایئرکرافٹ فیول ٹینک پر آگ لگی اور تباہ ہوگیا۔

بیان میں کہا گیا کہ علی ال سلیم ایئربیس پر کیے گئے حملے میں امریکی فوج کے ہیلی کاپٹرز تباہ ہوئے اور مزید نقصان پہنچا ہے۔

خیلج تعاون کونسل کا کویت اور اردن پر ایرانی حملوں پر اظہار مذمت

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکریٹری جنرل جسیم محمد البداوی نے کویت اور اردن پر ایران کی جانب دوبارہ حملوں کی شدید مذمت کی اور اس سے ملکی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

محمد البداوی نے بیان میں کہا کہ ایرانی حملے خطرناک نوعیت کی کشیدگی ہے جس سے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے بدترین خطرات درپیش ہیں۔

انہوں نے دونوں ممالک کو جی سی سی اراکین کی جانب سے مکمل یک جہتی اور ان کی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کے لیے اقدامات کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

Load Next Story