کراچی، قصبہ کالونی میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا
فوٹو: فائل
کراچی:
شہر کے علاقے پیرآباد کی قصبہ کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد خان عرف گڈ کے نام سے ہوئی ہے جسے زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ، چھینا گیا موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔