اگر اسرائیل نے اپنی فوج کا انخلاء یقینی نہ بنایا تو ٹرمپ سخت ناراض ہوں گے، امریکی حکام
امریکی حکام نے کہا ہے کہ اگر حماس کی غیر مسلحی مکمل ہونے کے باوجود اسرائیل غزہ سے انخلا نہیں کرتا تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید مایوسی ہوگی۔
امریکی حکام نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ واشنگٹن اسرائیل سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کر رہا بلکہ صرف اسی 20 نکاتی امن منصوبے پر عمل درآمد چاہتا ہے جس پر اسرائیل پہلے ہی ابتدائی طور پر رضامندی ظاہر کر چکا ہے۔
حکام کے مطابق امریکا کو پورا یقین ہے کہ اسرائیل اپنے وعدوں کی پاسداری کرے گا اور منصوبے کے مطابق ضروری اقدامات کرے گا۔
ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ اگر اسرائیل نے منصوبے کے تحت غزہ سے انخلا نہ کیا تو صدر ٹرمپ بہت مایوس ہوں گے تاہم انہیں اب بھی یقین ہے کہ اسرائیل امریکا کا قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔