’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، ثاقب چدھڑ کا عروبہ مرزا کو کرارا جواب
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ عروبہ مرزا کی جانب سے مبینہ طور پر پرانے میسجز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جانے پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔
پچھلے دنوں عروبہ مرزا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثاقب چدھڑ کے کچھ پرانے میسجز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا جس پر ایم پی اے نے خاموشی توڑتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
چدھڑ نے یہ بھی کہا کہ عروبہ مرزا کبھی بھی ان کے لیے اہم نہیں رہیں اور ان کے درمیان ایسا کوئی تعلق نہیں تھا جسے اس انداز میں پیش کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اختلافات یا دشمنی اپنی جگہ، لیکن دشمنوں میں بھی کچھ کلاس ہونی چاہیے اور وہ خاندانی ہونے چاہیں۔
عروبہ مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس اور ثاقب چدھڑ کے مؤقف کے بعد معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے، جہاں صارفین دونوں جانب کے دعوؤں پر غور اور اس پر بات کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں جانب سے سامنے آنے والے دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔