آریان خان کی زندگی میں ایک نئی خاتون کی انٹری؟ ’مسٹری ومن‘ کے ساتھ تصویر وائرل

متعدد سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ تصویر میں دکھنے والی خاتون ونی ٹاکیر ہیں جو کہ ایک ڈینش آرٹسٹ ہیں۔

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں کی زد میں آگئے ہیں۔

حال ہی میں آریان خان کو لندن میں ایک خاتون کے ساتھ دیکھا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ڈیٹنگ سے متعلق نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

دونوں کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں نے خاتون کی شناخت جاننے کی کوشش شروع کر دی۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ تصویر میں دکھنے والی خاتون ونی ٹاکیر ہیں جو کہ ایک ڈینش آرٹسٹ ہیں۔

قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب وِنی نے لندن سے اپنی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں اور کیپشن میں ’لندن، آئی لوو یو‘ لکھا۔

واضح رہے کہ دونوں میں سے کسی نے بھی اپنے تعلق کی نوعیت کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔

Load Next Story