ریاستی دہشت گردی کیلئے اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ ، اسلحہ تعاون پر عالمی خدشات
خطہ میں عدم استحکام اور انتشار میں بھارت اور اسرائیل دفاعی تعلقات عالمی سطح پر تشویش کا باعث بن گئے۔
عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو بھارت کی اسلحہ فروخت غزہ میں نسل کشی میں شمولیت کا خطرہ پیدا کر رہی ہے۔ عالمی سطح پر روزانہ نشر ہونے والی غزہ میں نسل کشی کے باوجود بھارت اسرائیلی فوج کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
عالمی صحافی جُولیدے آیگر کے مطابق مودی دور میں اسرائیل کو فروخت کیے گئے بھارتی ہتھیار 70 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی نسل کشی میں استعمال ہو رہے ہیں۔ برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے اسرائیل کے دفاعی شعبے کے ساتھ ایک وسیع اور قریبی اشتراک قائم کر رکھا ہے۔