فہد شیخ معاملے پر ’’بڑا پن‘‘ کا بیان، فیصل قریشی نے مشی خان کی تنقید کا جواب دے دیا

فیصل قریشی نے کہا کہ ان سے لفظ ’بڑا پن‘ کے استعمال میں غلطی ہوئی ہے

سینئر اداکار سید محمد احمد سے متعلق تنازع پر اداکارہ مشی خان کی تنقید کے بعد فیصل قریشی اور اعجاز اسلم نے پہلی بار اپنے مؤقف کی وضاحت پیش کر دی، تاہم ان کی وضاحت بھی سوشل میڈیا صارفین کو قائل نہ کر سکی۔

حال ہی میں مشی خان نے ایک ویڈیو پیغام میں فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب فہد شیخ کی معافی کو ’بڑا پن‘ قرار دیا گیا تو یہ مؤقف درست نہیں تھا، کیونکہ ان کے مطابق معافی مانگنا کسی احسان سے کم نہیں بلکہ غلطی کے بعد بنیادی ذمے داری تھی۔ انہوں نے اعجاز اسلم کے ’غیر جانبدار‘ رہنے کے مؤقف پر بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ غلط بات کے خلاف آواز بلند کرنا ضروری ہوتا ہے۔

دوسری جانب اعجاز اسلم نے اپنے ’نیوٹرل‘ یا غیر جانبدار رہنے کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی فریق کی حمایت یا مخالفت کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ صرف پورے معاملے کا تجزیہ کر رہے تھے، اسی تناظر میں انہوں نے غیر جانبداری کا لفظ استعمال کیا تھا۔

کئی صارفین نے یہ رائے بھی ظاہر کی کہ ایسے معاملات میں غیر جانبدار رہنے کے بجائے واضح طور پر درست اور غلط کا فرق بیان کرنا چاہیے، کیونکہ خاموشی یا غیر جانبداری مستقبل میں دوسروں کے لیے بھی ایسے رویوں کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہے۔

Load Next Story