ایک اور بڑی کامیابی، پاکستان کو وار رسک انشورنس کی فہرست سے نکال دیا گیا

یہ اہم کامیابی حکومت کی مربوط کوششوں اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی مؤثر سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی

پاکستان نے عالمی سطح پر بڑی سفارتی اور معاشی کامیابی حاصل کرلی، پاکستان کو وار رسک انشورنس کی فہرست سے نکال دیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے Lloyd’s Market Association کی Joint War Committee (JWC) کی جانب سے پاکستان کو وار رسک انشورنس کے لیے حساس علاقوں کی فہرست سے خارج کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ اہم کامیابی حکومتِ پاکستان کی مربوط کوششوں اور لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کی مؤثر سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں ممکن ہوئی، جو عالمی برادری کے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

حکومت نے اس عمل کے دوران تعمیری تعاون پر Lloyd’s کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے بحری جہاز رانی اور انشورنس کے اخراجات میں کمی آئے گی، بین الاقوامی تجارت کو فروغ ملے گا اور پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک اہم معاشی اور سفارتی کامیابی ہے  "الحمدللہ"۔

Load Next Story