گوجر خان میں لڑکا 120 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا

رضاکاروں نے اینٹوں سے تعمیر شدہ کنویں سے 30 سالہ وقاص کو ریسکیو کرلیا

راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میانہ پھمبل میں 120 فٹ گہرے کنویں میں ایک شخص گرگیا، ریسکیو 1122 نے کامیاب آپریشن کرکے گرنے والے شخص کو باحفاظت نکال لیا۔

تفصیلات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کاموں کا آغاز کیا۔

رضاکاروں نے اینٹوں سے تعمیر شدہ گہرے کنویں میں پھنسے 30 سالہ وقاص نامی متاثرہ شخص تک رسائی حاصل کر کے اسے بحفاظت باہر نکال لیا۔

متاثرہ شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ بروقت اور پیشہ ورانہ ریسکیو کارروائی کے باعث ایک قیمتی جان کو محفوظ بنا لیا گیا۔

Load Next Story