کامن ویلتھ گیمز، جیولن تھرو فائنل میں ارشد ندیم گولڈ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

ارشد ندیم 77.41 میٹر کی تھرو کے ساتھ 9ویں نمبر پر رہے اور اگلے مرحلے میں کوالیفائی نہیں کرسکے

کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں ایتھلیٹ ارشد ندیم گولڈ میڈل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے اور  اگلے مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

گلاسگو میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کی پہلی تھرو فاؤل قرار پائی۔

ان کی دوسری تھرو 77.41 میٹر اور تیسری تھرو 75.39 میٹر رہی اور وہ نویں نمبر پر رہے۔

اُدھر پہلے راؤنڈ میں بہترین کھیل پیش کرنے والے 8 ایتھلیٹس نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ

Load Next Story