بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی کے سامنے مودی کا بیانیہ زمیں بوس
بھارتی روپے کی قدر میں ہونے والی تاریخی کمی کے سامنے مودی سرکار کا بیانیہ زمیں بوس ہوگیا۔
ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی حکومت کا تیسری بڑی نام نہاد معیشت کا معاشی بیانیہ زمینی حقائق کے سامنے دم توڑنے لگا ۔ خلیجی جنگ کے دوران بھارتی روپے کی قدر میں تاریخی کمی نے مودی حکومت کی ناقص پالیسیاں آشکار کر دیں ۔
عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق روپے کی قدر کو عارضی طور پر روکنے کے لیے بھارتی ریزرو بینک 7 ارب ڈالر فروخت کرنے پر مجبور ہو گیا ۔ بھارتی ریزرو بینک نے ایک مرتبہ پھر تاریخ کی کم ترین سطح کے قریب بھارتی روپے کو سہارا دینے کے لیے معمولی قدم اٹھا لیا۔
بلومبرگ کے مطابق دنیا کی تیسری بڑی معیشت کا دعویٰ کرنے والے مودی کے دور میں روپے کا بحران خوف کی علامت بن گیا ہے۔ ایک مرتبہ پھر بھارتی روپیہ 95 روپے فی ڈالر تک پہنچتے ہی تاریخ کی کم ترین سطح سے محض 1.3 فیصد دُور ہے۔
بھارتی ماہر معاشیات دنیش ووہرا کا کہنا ہے کہ بھارتی معیشت کی حالیہ صورتحال نے معاشی خوشحالی کا شور مچانے والی مودی سرکار کے مشکوک اعداد و شمارواضح کر دیے ہیں۔ بھارتی عوام کے ٹیکس کو جھونک کر مودی اپنی 12 سال کی کھوکھلی معاشی پالیسیوں پر پردہ ڈالنے میں مصروف ہے۔