بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر کے عوام کے لیے ویڈیو پیغام

کشمیر کے عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتا ہوں، جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زراری نے آزاد کشمیر کے عوام کے لیے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کے عوام کے حق حاکمیت کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں کشمیر کے عوام کو وہی حقوق دلوانا چاہتا ہوں، جو ہر پاکستانی شہری کو حاصل ہیں اور ان حقوق میں سب سے پہلا حق ہے حقِ حاکمیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقِ حاکمیت کا مطلب ہے کہ آپ کا ووٹ، آپ کا فیصلہ۔ آپ جس کے حق میں ووٹ ڈالیں، نتیجہ بھی اس کے حق میں نکلے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کشمیر کی حکومت اور کشمیر کے مستقبل کے فیصلے کشمیر کے عوام خود کریں اور پاکستان کے جن اداروں میں کشمیر کے پانی، بجلی اور بجٹ کے فیصلے ہوتے ہیں، وہاں کشمیر کی اپنی کرسی اور اپنی آواز ہو۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ 2 اگست کو حقِ حاکمیت کے لیے تیر پر مہر لگائیں کیونکہ کشمیر کا فیصلہ کشمیر کرے گا۔

Load Next Story