روس میں کیفے کے قریب دھماکا، 3 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
ذمہ داران تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئے ہیں
ماسکو کے وسط میں ایک کیفے کے قریب ہونے والے دھماکے میں تازہ اطلاعات کے مطابق 3 افراد ہلاک اور کم از کم 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
روسی حکام کے مطابق دھماکہ ایک گھریلو ساختہ دھماکا خیز مواد سے ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک خاتون یہ آلہ ریستوران میں لے جانے کی کوشش کر رہی تھی، لیکن سکیورٹی گارڈ نے اسے روک دیا، جس کے بعد دھماکہ ہو گیا۔
ہلاک ہونے والوں میں مبینہ طور پر وہ خاتون، ایک سکیورٹی گارڈ اور ایک شہری شامل ہیں۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ حملے کا مقصد یا ذمہ داران تاحال باضابطہ طور پر سامنے نہیں آئے ہیں۔