امریکا میں فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں فائرنگ، 3 ہلاک، متعدد زخمی

بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

امریکا میں ایک فاسٹ فوڈ چین میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر ٹوئن فالز میں ایک فاسٹ فوڈ ریسٹرنٹ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں تازہ اطلاعات کے مطابق 3 افراد ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ 

پولیس کے مطابق فائرنگ ہفتے کی ایک مصروف شاپنگ ایریا میں ہوئی۔ مشتبہ حملہ آور واقعے کے بعد مردہ پایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عوام کے لیے فوری خطرہ ختم ہو چکا ہے، جبکہ حملے کا محرک تاحال معلوم نہیں ہو سکا۔

وفاقی ادارے بھی مقامی پولیس کے ساتھ مل کر تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

Load Next Story