کراچی بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، مزید بارشوں کی پیشگوئی

بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں مسلسل ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں

کراچی:

شہر قائد میں آج صبح سے بادلوں کے ڈیرے ہیں جس کے سبب مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں مسلسل ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں۔

کراچی ڈویژن کے لیے اگلے تین دن کے موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے مطابق آج مطلع زیادہ تر ابر آلود اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں درمیانی اور کہیں ہلکی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

تھر پارکر، عمر کوٹ، میر پور خاص، بدین، سانگھر، خیر پور، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہیار، حیدر آباد، مٹیاری اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں آج چند مقامات پر درمیانی اور کہیں کہیں شدید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، خیرپور، سکھر، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز اور جامشورو کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شدید بارش، آندھی اور آسمانی بجلی کے باعث کمزورکمزور ڈھانچوں کو نقصان سکتا ہے۔

متعلقہ

Load Next Story