بالی ووڈ کے سینئر اداکاروں نے بھی ’تیری گلیوں میں محبت ہو گی‘ ٹرینڈ پر ویڈیو بنا لی
بالی ووڈ کے چار سینئر اداکاروں نے مقبول سوشل میڈیا ٹرینڈ کو اپنے منفرد انداز میں دوبارہ تخلیق کر کے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
سی جے پی احتجاج کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس ٹرینڈ ’تیری گلیوں میں محبت ہو گی‘ نے اب بالی ووڈ کی بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔
حال ہی میں مشہور و سینئر بھارتی اداکاروں جن میں انوپم کھیر، بومن ایرانی، رنویر شوری اور پروین ڈباس شامل ہیں، انہوں نے ایک ساتھ مل کر اس مقبول ٹرینڈ پر ویڈیو بنائی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اس ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ اداکاروں نے اسے مکمل طور پر پرفیکٹ بنانے کے بجائے سادگی اور بے تکلفی کے ساتھ پیش کیا، جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔