پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا 

فوٹو: فائل

لاہور:

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کی جانب سے عائد کیا گیا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو باقاعدہ نمبر لگا کر سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

درخواست پر ابتدائی سماعت جسٹس مرزا وقاص رؤف نے کی، جبکہ رجسٹرار آفس نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما میاں عثمان اکرم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور جلسے کی اجازت کے لیے دی گئی درخواست پر فیصلہ نہیں کر رہے۔

Load Next Story