سوات؛ کبل بازار میں خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

فوٹیج کی مدد سے خودکش حملہ آوور کی انٹری کی شناخت کا عمل جاری ہے

ضلع سوات کے علاقے کبل بازار میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کبل بازار میں اچانک دھماکے سے بھگدڑ مچ جاتی ہے جبکہ خودکش دھماکے کے وقت بازار میں کافی رش تھا۔

فوٹیج کی مدد سے خودکش حملہ آوور کی انٹری کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

خودکش دھماکے کی ایف آئی آر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمینٹ کے تھانے میں دہشگردی کی دفعات کے تحت تھانہ کبل کے ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کرلی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق کبل چوک میں سہ پہر 4 بجے پاسون تنظیم کا احتجاج جاری تھا، چھ بجکر 4 منٹ پر تھانہ کبل کے مین گیٹ پر دھماکا ہوا۔

متعلقہ

Load Next Story