گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق قتل؛ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 7 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

انسداد دِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے گروپ کیپٹن شہید عاصم طارق کے قتل کیس میں ملزم سعد عباسی کا مزید 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ملزم سعد عباسی کو 7 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوٹر راجا نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 7 اگست کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

دوران سماعت، پراسیکیوٹر راجا نوید حسین کیانی نے دلائل دیے کہ قتل میں استعمال ہونے والا پستول اور موبائل فون برآمد کر لیا ہے، ملزم کا ابھی پولی گرافک ٹیسٹ کروانا ہے اور مزید تفتیش کرنی ہے، لہٰذا 20 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے۔

پراسکیوشن کی جانب سے ملزم کے مزید 20 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی تاہم عدالت نے مزید 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

Load Next Story