آزاد کشمیر انتخابات دوسرا مرحلہ؛ خاتون سمیت 7 نئے چہرے اسمبلی میں پہنچ گئے

مظفر آباد ڈویژن سے 2 جبکہ مہاجرین کی نشستوں سے 5 نئے امیدوار پہلی بار قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے

اسلام آباد:

آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں خاتون سمیت 7 نئے چہرے قانون ساز اسمبلی پہنچ گئے۔

مظفر آباد ڈویژن سے 2 جبکہ مہاجرین کی نشستوں سے 5 نئے امیدوار پہلی بار قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

ایل اے 29 مظفر آباد سٹی سے پیپلز پارٹی کے سردار مختیار احمد پہلی بار قانون ساز اسمبلی پہنچ گئے، سردار مختیار احمد نے سابق وزیر حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

ایل اے 31 کھاوڑہ سے مسلم لیگ ن کے راجا ثاقب مجید اور ایل اے 36 جموں 3 سے مسلم لیگ ن کے محمد احسن رضا پہلی بار اسمبلی پہنچ گئے۔

ایل اے 37 جموں 4 سے مسلم لیگ ن کی مریم جاوید پہلی بار قانون ساز اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔

ایل اے 38 جموں 5 سے مسلم لیگ ن کے چوہدری ذیشان علی، ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے مسلم لیگ ن کے محمد عامر شاہ اور ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے مسلم لیگ ن کے محمد یاسین لون پہلی بار قانون ساز اسمبلی پہنچ گئے۔

انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی 5 نئے چہرے قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، دونوں مراحل کے بعد مجموعی طور پر 12 نئے چہرے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا حصہ بن گئے۔

متعلقہ

Load Next Story