کارکنان کے تصادم کے بعد ایم کیو ایم کا عارضی مرکز کھل گیا، تنظیمی سرگرمیاں جاری

گزشتہ روز دفتر کو سیل نہیں کیا گیا تھا تاہم شعبہ ایڈمن کے ذمہ داران معمول کے مطابق تالا لگا کر گئے تھے، رہنما

ایم کیوایم پاکستان کا عارضی مرکزی کھل گیا جس کے بعد معمول کے مطابق تنظیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادرآباد کو گزشتہ روز کارکنان کے درمیان تصادم کے بعد بہادر آباد عارضی مرکز کو بند کر کے تالا لگا دیا تھا جس پر اہم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مرکز پر تالے لگنا معمول کا حصہ ہے۔

آج ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد کو دوبارہ کھول دیا گیا جس کے بعد رہنماؤں اور کارکنان کی آمد اور تنظیمی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز ایم کیوایم پاکستان میں دوگروپ آمنے سامنے آگئے خالد مقبول صدیقی اور مصطفی کمال گروپ کے کارکنان گذشتہ روز آپس گھتم گھتا ہوگئے ہوائی فائرنگ بھی ہوئی تھی۔

تاہم ایکسپریس نیوز کی ٹیم پیر کو ایم کیوایم کے مرکز پہنچی تو معمول کےمطابق کام جاری تھا مرکزی دفتر،رابط کمیٹی، ڈارئنگ روم اور دیگر شعبہ جات کے دفاتر کھلے ہوئے جبکہ ایک رہنما موجود تھے۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والا افسوسناک ہے اس حوالے پارٹی کے قائدین صلاح مشورے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز پر تالے لگنے کے حوالے سے یہ تاثر تھا کہ اس کو سیل کردیا گیا لیکن ایسا کچھ نہیں تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تنظیمی کام ختم ہونے کے بعد ایم کیوایم کے شعبہ ایڈمن کے ذمہ داران معمول کے مطابق رات کو روز تالے لگاکر ہی جاتے ہیں اور پھر صبح کھل جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب بھی اسی معمول کے مطابق تالے لگائے تھے اور صبح سے عارضی مرکز کھلا ہے جبکہ روز مرہ کے کام جاری ہیں۔

متعلقہ

Load Next Story