برطانیہ: معروف کامیڈین مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے
شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف برطانوی کامیڈین جمی کرکٹ مختصر علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
جمی کرکٹ اپنی شائستہ اور صاف مزاح کے باعث شہرت رکھتے تھے۔ انہوں نے متعدد بار برطانیہ کے معروف رائل ویرائٹی شوز میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
1945 میں شمالی آئرلینڈ کی کاؤنٹی ٹائرون میں پیدا ہونے والے جمی کرکٹ نے 18 برس کی عمر میں ہالیڈے کیمپوں میں پرفارم کرنا شروع کیا۔
1972 میں انہوں نے پونٹنز ہالیڈے کیمپ میں کام کیا، جس کے بعد وہ برطانیہ بھر میں مختلف معروف فنکاروں کے ساتھ کامیڈی اور تفریحی شوز میں شریک ہوتے رہے۔
انہوں نے دی اوسمونڈز، برادرہُڈ آف مین، پال ڈینیلز اور دی کرینکیز سمیت کئی معروف فنکاروں کے ساتھ بھی پرفارم کیا۔
جمی کرکٹ کا ٹی وی شو ’اینڈ دیئرز مور‘ سینٹرل ٹیلی ویژن نے نشر کیا جبکہ بعد ازاں بی بی سی ریڈیو 2 پر ان کا ریڈیو پروگرام ’جمیز کرکٹ ٹیم‘ بھی خاصا مقبول رہا۔